اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معروف عالم دین مولانا طیب طاہری کی ملاقات ،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معروف عالم دین مولانا طیب طاہری نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا طیب طاہری کی دین کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ علماءکرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی راہنمائی کی ہے۔ اسپیکر …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معروف عالم دین مولانا طیب طاہری نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا طیب طاہری کی دین کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ علماءکرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی راہنمائی کی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے۔ مولانا طیب طاہری نے سپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے کچھ عناصر اپنے ذاتی مقاصد کے لیے دین کو استعمال کر رہے ہیں۔ اللہ کے دین کو گھر گھر پہنچانا میری زندگی کا مشن ہے۔ مولانا طیب نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں میرے شاگرد پوری دنیا میں دنیا کا کام کر رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت مولانا طیب طاہری کی دینی اور ملک میں قیام امن کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔