ای او بی آئی سہولت کارڈ کے ذریعے 80لاکھ افراد مستفید ہوں گے،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پا رپاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی سہولت کارڈ کے ذریعے 80لاکھ افراد مستفید ہوں گے جنہیں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے اشیاءکی خریداری پر 10فیصد سبسڈی دی جائے گی ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز میں چیئرمین ای او بی آئی اور چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ای او بی آئی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پا رپاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی سہولت کارڈ کے ذریعے 80لاکھ افراد مستفید ہوں گے جنہیں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے اشیاءکی خریداری پر 10فیصد سبسڈی دی جائے گی ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز میں چیئرمین ای او بی آئی اور چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ای او بی آئی سہولت کارڈ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی کی پینشن ساڑھے چھ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے آٹھ ہزار تک لے گئے ہیں، اب سہولت کارڈز کے ذریعے ملازمین کو ماہانہ ایک ہزار روپے بچت ہوگی،ملازمین کو دس فیصد سے زیادہ رعایت دی جائے گی،یہ وزیراعظم کی مدینہ کی ریاست کے وژن کے مطابق ہے۔اس کارڈ سے 80 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا،مشکل وقت میں عوام کو سب سے زیادہ فائدہ اس کے ذریعے ہوگا۔ زلفی بخاری نے کا کہ سہولت کارڈ پرکل پانچ ضروری اشیاءپر رعایت دی جائے گی۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ ہم کم آمدن یافتہ طبقے کیلئے راشن رعایتی قیمتوں پر دیا جائے، ای او بی آئی کیلئے ہم نے سہولت کارڈ کا آغاز کیاہے ، ای او بی آئی ملازمین کو آٹا، چینی چاول، گھی اور دالیں رعایتی نرخ پر دیں گے،یوٹیلیٹی سٹورز سہولت کارڈ کے ذریعے شفافیت کو مد نظر رکھا جائے گا،آٹے کی کم قیمتوں پر دستیابی ہمارے لیے چیلنج بن گیا ہے، پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت 60 روپے بڑھانے کی منظوری دی ہے تا ہم وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے، ذوالقرنین علی خان نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

مزید خبریں