جنیوا ۔ 11 جولائی (اے پی پی) لبیا میں بحران کے خاتمے کے حل کی تلاش کی مساعی میں اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب اسٹیفانی ولیمز نے جنیوا میں لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے عہدیدار نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے معاون مشن نے …
لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
جنیوا ۔ 11 جولائی (اے پی پی) لبیا میں بحران کے خاتمے کے حل کی تلاش کی مساعی میں اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب اسٹیفانی ولیمز نے جنیوا میں لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے عہدیدار نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے معاون مشن نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ اسٹیفانی ولیمز اورعقیلہ صالح کے درمیان ہونے والی بات چیت میں لیبیا میں جاری کشیدگی اور اس کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لیبیا کے بحران کے سیاسی حل کی تلاش پر بات چیت کی گئی۔اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے لیبیا میں خاص طور پر سرت میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔







