وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں بارش کے بعد برساتی پانی کی نکاسی اور کلین اپ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں بارش کے بعد برساتی پانی کی نکاسی اور کلین اپ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایات شہر میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات پر جاری کی گئی ہیں۔ قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

مزید خبریں