اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21ءکے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت انسداد منشیات ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 17.3 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت انسداد منشیات کے حکام کے مطابق وزارت انسداد منشیات کے ماتحت ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسلام آباد میں دو نئے منصوبوں کے …
پی ایس ڈی پی کے تحت انسداد منشیات ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کے لئے 17.3 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21ءکے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت انسداد منشیات ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 17.3 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت انسداد منشیات کے حکام کے مطابق وزارت انسداد منشیات کے ماتحت ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسلام آباد میں دو نئے منصوبوں کے لئے 17.3 ملین روپے مختص کئے ہیں، ان میں اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے انوسٹی گیشن سنٹر کی تعمیر کے لئے 8.3 ملین روپے جبکہ دوسرے منصوبے میں اسلام آباد میں نشے کے عادی افراد کے علاج کے سہولت سنٹر کی فزیبلٹی رپورٹ کے لئے 9 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔








