صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عیدالاضحی کے حوالہ سے ویڈیو پیغام

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑ سے اجتناب کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں اور عوام کے نظم و ضبط سے کورونا وباءپر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، اگر مزید احتیاط کریں گے تو اس وباءکو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑ سے اجتناب کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں اور عوام کے نظم و ضبط سے کورونا وباءپر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، اگر مزید احتیاط کریں گے تو اس وباءکو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی کے حوالہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے پاکستان نے جو کامیابی حاصل کی ہے، وہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی اور شہریوں کی جانب سے کورونا وباءسے بچاﺅ کے ضابطہ کار پر عملدرآمد کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوا۔پاکستان میں اس وباءپر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ 30 جون سے اس میں واضح کمی آئی ہے اور مسلسل کمی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال کے وباءکی شدت پر اثرات پڑیں گے لیکن ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اﷲ کا احسان ہے اس کے حکومت نے لاک ڈاﺅن اور غریب پرور پالیسیاں اختیار کیں۔ لوگوں کو احساس پروگرام کے ذریعے رقوم فراہم کی گئیں تاکہ وہ گھر میں رہ کر ایس اوپیز پر عمل کر سکیں، حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل کے ذریعے نماز تراویح اور عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے اﷲ پر ایمان اور حکومت کی پالیسیوں پر مکمل عمل کر کے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ اور بکرا منڈی کا دورہ کیا ہے لوگ کسی حد تک ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈی میں خریداری ، نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی کے دوران ماسک پہنیں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، مصافحہ نہ کریں اور بغلگیر نہ ہوں اور ضابط کار پر عمل کریں۔اس عید کے لئے بھی وہی ایس پیز ہیں جو گزشتہ عید پر تھے۔بزرگ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ عید کی نماز گھر میں پڑھ لیں۔میں بھی گھر پر عید کی نماز ادا کروں گا۔دوسروں کو احتیاط کے لئے کہ رہا ہوں خود بھی احتیاط کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑ سے اجتناب کریں، اگر بقر عید پر احتیاط کریں گے تو اﷲ تعالیٰ کے فضل اور نظم و ضبط سے محفوظ رہیں گے، ہم نے نظم و ضبط سے کورونا وباءپر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور اگر عیدالاضحی پر مزید احتیاط کی گئی تو اس وباءکو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید خبریں