وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے "رن فار کشمیر” ٹیلی میراتھن کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے "رن فار کشمیر" ٹیلی میراتھن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جو 15 اگست کو لانچ کی جائے گی۔وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیلی میراتھن کے حوالے سے جمعہ کووفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور نیشنل …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے "رن فار کشمیر” ٹیلی میراتھن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جو 15 اگست کو لانچ کی جائے گی۔وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیلی میراتھن کے حوالے سے جمعہ کووفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور نیشنل سیکورٹی پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے بھی شرکت کی۔ ٹیلی میراتھن کے حوالے سے بریفنگ کے دوران وزیر امور کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کریں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو چکا ہے، بھارت کے ہندو انتہا پسند عزائم پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکے ہیں، ٹیلی میراتھن میں عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے کشمیری عوام کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ٹیلی میراتھن سے کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگرکرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر امور کشمیر نے کہا کہ رن فار کشمیر اپلیکیشن لانچ سے دنیا بھر سے عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹیلی میراتھن میں شرکت کر سکیں گے، ٹیلی میراتھن میں فارن منشنز، صوبائی حکومتوں اور سپورٹس بورڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رن فار کشمیرکو و15 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیر ایک بہترین کوشش ہے۔ رن فار کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔ پوری دنیا کے علاوہ اپلیکیشن ملک بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں باضابطہ لانچ کی جائے گی۔

مزید خبریں