اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں زراعت ، معدنیات ، سیاحت ،ماہی پروی، تعمیرات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود …
پاکستان اورجاپان کے درمیان اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جاپان کے سفیرکونی نوری مستسوداسے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں زراعت ، معدنیات ، سیاحت ،ماہی پروی، تعمیرات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت پاکستان میں ہاؤسنگ شعبے میں بہت زیادہ مراعات دے رہی ہے اس شعبے میں جاپان کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو جاپان کے سفیرکنوری مستسوداکی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک میں اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں زراعت ، معدنیات ، سیاحت ،ماہی پروی، تعمیرات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔ موجودہ حکومت پاکستان میں ہاؤسنگ شعبے میں بہت زیادہ مراعات دے رہی ہے اس شعبے میں جاپان کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ عوامی رابطوں میں فروغ کے لیے جاپان پاکستان کو اپنی ٹریولنگ ایڈوئزری میں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی قوم ایک محنتی اور ثابت قدم قوم ہے اس نے جنگ عظیم دوئم کے بعد بڑی ثابت قدمی سے معاشی مشکلات پر قابو پایا۔ پاکستانی نوجوان کو آئی ٹی کے شعبے میں بڑی مہارت حاصل ہے جس سے جاپان کی آئی ٹی کمپنیاں مستفید ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاپان کا تعاون قابل تحسین ہے۔ پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے ۔ ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و خوشحالی اور باہمی تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فور ی حل ضروری ہے۔ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصے کے فوجی محاصرہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور فوجی محاصرے کا خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ جاپان ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان ،افغانستان ،خلیجی ریاستوں، وسطی ایشائی ممالک کے لیے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ جاپانی کی حکومت پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں گزشتہ روز پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ جاپان بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور صوبے میں جاپان کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔








