آج مریم صفدر صاحبہ اور ان کے کارندوں نے جس قسم کی غنڈاگردی کی ہے وہ شرمناک ہے، مریم صفدرمعزز عدالت سے پاکستان کی نمبر1 جھوٹی قرارپائیں، یہ جھوٹ بول کرملک سے فرار ہوتے ہیں اورعوام کو دھوکہ دینے پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں، کچھ بھی کر لیں این آر او نہیں ملے گا معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج مریم صفدر صاحبہ اور ان کے کارندوں نے جس قسم کی غنڈاگردی کی ہے وہ شرمناک ہے اور انہوں نے اپنے والد کے سیاسی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھا۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج مریم صفدر صاحبہ اور ان کے کارندوں نے جس قسم کی غنڈاگردی کی ہے وہ شرمناک ہے اور انہوں نے اپنے والد کے سیاسی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھا۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد نے بھی ایسی سیاست کی جس میں وہ اپنے گلو بٹ جیسے کرداروں کو استعمال کر کے احتساب اور قانونی نظام کو نوشابہ بناتے ہیں،یہ مافیا ہے، یہ ہیں مریم صفدر صاحبہ کے گلو بٹ جو گاڑیوں میں پتھر رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لیگ کی دہشتگرد ونگ نے مریم صفدر کی قیادت میں اپنے ماضی کی روایات کے مطابق نیب اور پولیس پرحملہ کیا، اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عوام کوڈھال بنایا اور اب ڈھٹائی سے جھوٹ پھیلارہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر اینڈکمپنی کی غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت اور اداروں سے قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مریم صفدرمعزز عدالت سے پاکستان کی نمبر1 جھوٹی قرارپائی جنکی ‘لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں’ اور جو معرض وجودمیں آنے سے پہلے کیلبری فونٹ استعمال کرتی رہیں یہ جھوٹ بول کرملک سے فرار ہوتے ہیں اورعوام کو دھوکہ دینے پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں، کچھ بھی کر لیں این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے ہنگامہ میں تشدد کا شکار ہونے والے صحافی کی تصویر بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وائرل کرتے ہوئے کہا کہ حسن رضا ایک محنتی صحافی ہیں۔ ان پر آج (ن) لیگ کے گلو بٹوں کی طرف سے تشدد کیا گیا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے پولیس کو فوری طور پر ایسے غنڈوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔

مزید خبریں