اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے نہیں بلکہ ملک اور عوام کے وسیع تر مفادات کیلئے قانون سازی کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کو ٹھوس تجاویز دیں، وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں، ان …
موجودہ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے نہیں ملک اور عوام کے وسیع تر مفادات کیلئے قانون سازی کر رہی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، عوام اب انہیں دوبارہ ملک لوٹنے کا موقع کبھی نہیں دیں گے، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے نہیں بلکہ ملک اور عوام کے وسیع تر مفادات کیلئے قانون سازی کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کو ٹھوس تجاویز دیں، وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے شجرکاری مہم شروع کرنے کے اقدام کا فائدہ آنے والی نسلوں کو پہنچے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو حکومت کی مداخلت کے بغیر بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے، اگر کوئی حکومتی رکن بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو ہرگز اس کا دفاع نہیں کریں گے، علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے باریاں لیتی آ رہی ہیں لیکن انہوں نے ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے، حالیہ بارشوں نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ان کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے، موجودہ حکومت کراچی سمیت دیگر شہروں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اب کس منہ سے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، عوام اب ان لوگوں کو دوبارہ ملک کو لوٹنے کا موقع نہیں دیں گے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ ان کے قائدین کے بدعنوانی کیسز معاف کر دیئے جائیں، ہم کس طرح معاف کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور وزیراعظم کسی قیمت پر بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے یہ ہارے ہوئے کھلاڑی شام کی مصروفیت ڈھونڈ رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سے سرے محل اور سوئس بنک کو خط نہ لکھنے کے بارے پوچھیں۔








