لاہور۔11 اگست (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کی قیادت میں ضلع راولپنڈی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت ہوئیـ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیاـوزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو …
وزیر اعلی سے غلام سرور خان کی قیادت میں راولپنڈی کے اراکین اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے:عثمان بزدار

مزید خبریں
لاہور۔11 اگست (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کی قیادت میں ضلع راولپنڈی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت ہوئیـ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیاـوزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے ـ ترقی کے مخالفین کی ہر سازش پہلے بھی ناکام ہوئی آئندہ بھی ناکا م رہے گیـ پراپیگنڈہ کرنے والوں کی منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیتے رہیں گے ـ تنقیدبرائے تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ـ کورونا کاپھیلاؤ روکنا ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہےـ وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کو ہر جگہ سراہا گیاہےـپنجاب میں کاروبار کھل گئے ہیں ـاپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کیـ انہوں نے کہاکہ الزامات لگانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھے گاـراولپنڈی شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ـ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گیـنالہ لئی اور ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر مجموعی طور پر85 ارب روپے لاگت آئے گیـ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبے شروع کئے جائیں گےـ نالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے ـنالہ لئی پراجیکٹ میں بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لئے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گےـ ایکسپریس وے خواب تھا جسے ہم تعبیر دیں گےـ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے یہ منصوبے ان کا حق ہےـ نالہ لئی ایکسپریس وے کے اطراف میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھرپور شجر کاری کی جائے گیـنالہ لئی روڈ وے کے بننے سے راولپنڈی اور گرد و نواح کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گیـ انہوں نے کہاکہ پولیس ایپ کے ذریعے راولپنڈی کے شہریوں کوآن لائن خدمات کی سہولت فراہم کی گئی ہےـ راولپنڈی میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے ”تحفظ سنٹر” قائم کئے گئے ہیں ـپولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10 ہزار بھرتیاں کر رہے ہیں ـ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں امجد محمود چوہدری،محمد لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر، چوہدری ساجد محمود، چوہدری محمد عدنان، واثق قیوم عباسی، اعجاز خان، عمار صدیق کیانی اور عمر تنویر شامل تھےـ








