اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندی مزید واضح ہو کر سامنے آئی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں پر حملوں کے حوالہ سے بدنام (ن) لیگ نے ایک بار پھر روایت کو دہرایا۔ یہ طے ہے کہ (ن) لیگ میں بھی مریم نواز …
آج مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندی مزید واضح ہو کر سامنے آئی ہے، فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندی مزید واضح ہو کر سامنے آئی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں پر حملوں کے حوالہ سے بدنام (ن) لیگ نے ایک بار پھر روایت کو دہرایا۔ یہ طے ہے کہ (ن) لیگ میں بھی مریم نواز کی قیادت متنازعہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا (کل) کے واقعات سے سیاسی طور پر (ن) لیگ کو بالعموم اور مریم بی بی کو بالخصوص نقصان ہوا۔








