اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت غریب اور ضرورت مندوں کو رہائشی اپارٹمنٹ کی فراہمی کر رہے ہیں۔ منگل کو پشاور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) ریزیڈنشیا، پشاور کی بیلٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اتھارٹی کو اس طرح کی …
وزیراعظم کے وژن کے تحت غریب اور ضرورت مندوں کو رہائشی اپارٹمنٹ کی فراہمی کر رہے ہیں،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت غریب اور ضرورت مندوں کو رہائشی اپارٹمنٹ کی فراہمی کر رہے ہیں۔ منگل کو پشاور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) ریزیڈنشیا، پشاور کی بیلٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اتھارٹی کو اس طرح کی اسکیم کے ذریعے تقریباً 26,000 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پرائیویٹ منصوبوں کے بجائے سرکاری سکیموں کی طرف زیادہ توجہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے وفاقی اور صوبائی ملازمین کے لئے پلاٹوں اور اپارٹمنٹس کا کوٹہ مختص کیا ہے۔ طارق بشیر نے بتایا کہ 8000 ہزار مکانات کے لئے وزارت کو تقریباً 26،815 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پی ایچ اے اپنی ویب سائٹ پر بیلٹنگ کے نتائج شائع کرے گا۔







