اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر مشیر خزانہ نے اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی ، کابینہ کو بتایا گیا کہ مالی سال کا خسارہ 9.1 فیصد متوقع تھاجو اس وقت 8.1 فیصد ہے، حسابات جاریہ کے خسارے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر مشیر خزانہ نے اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی ، کابینہ کو بتایا گیا کہ مالی سال کا خسارہ 9.1 فیصد متوقع تھاجو اس وقت 8.1 فیصد ہے، حسابات جاریہ کے خسارے میں 2 سال کے عرصہ میں 17 ارب ڈالر کی کمی آئی، پاکستان تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو جاری مالیاتی خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا، دو سال کے دوران برآمدات بڑھانے اور غیر ضروری درآمدات میں کمی کی پالیسی اپنائی گئی اور سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12.5ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، غریب اور پسماندہ طبقات وزیر اعظم کے دل کے قریب ہیں تعمیراتی شعبے کیلئے موجودہ حکومت نے تاریخی ریلیف پیکج دیا جس میں ان طبقات کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے، کوویڈ۔19 کی صورتحال کے باوجود احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 50 لاکھ غریب خاندانوں تک مکمل شفاف انداز میں مالی امداد پہنچائی گئی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیاء ضروریہ پر رعایتی پیکیج دیا گیا، وزیر اعظم نے کچی آبادی کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے بجائے قومی دھارے میں لانے اور کھوکھا جات کے حوالے سے سی ڈی اے کو پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاقی کابینہ نے این آئی آر سی کے چیئرمین کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع اور شاہد محمود خان کو ایم ڈی پارکو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پی آئی ڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے قریب ہیں وزیر اعظم کی ہدایت پر مشیر خزانہ نے وفاقی کابینہ کو حکومت کی دو سالہ معاشی کارکردگی اور غریب اور متوسط طبقات کے لئے اقدامات کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ حکومت کی موثر اور مربوط کوششوں کی بدولت اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آرہی ہے اور کوویڈ۔ 19 کے باوجود معاشی اعشاریے بہتر رہے اور دیہاڑی دار اور مزدور محنت کش طبقات کی بہتری پر توجہ مرکوز کی گئی اور یہی وجہ ہے کہ دنیا نے اس کاکردگی کو سراہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوم برگ نے جولائی کے مہینے میں پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کو دنیا کی نمبر ون اسٹاک ایکسچینج قرار دیا ہے جبکہ موڈیز نے بھی اقتصادی بہتری کی درجہ بندی میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی غریب اور متوسط طبقے کا ذکر آتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان چونک جاتے ہیں کیونکہ یہ طبقہ وزیر اعظم کے دل کے بہت قریب ہے، انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لئے جو پیکج دیا گیا اس مین بھی غریب گھرانوں کو خیال رکھا گیا ہے تعمیراتی شعبہ کی بحالی سے نہ صرف کم آمدن والے افراد کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو گا بلکہ سرگرمیاں بحال ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ جس طرح حکومت نے کورونا وباء پر اللہ کی مدد سے قابو پایا اسد کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی اور دنیا اس حکمت عملی کی مثالیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کا نعرہ لگانے والے آج نظر نہیں آرہے اللہ کے فضل سے ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں ہمارے ملک میں وباء سے بہت کم نقصانات ہوئے اورخوشی کی بات یہ ہے کہ معاشی پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہو گیا ہے۔ وفاقیوزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ٹیکس محاصلکی مد میں 300 ارب روپے سے زیادہ اکٹھے کیے گئے اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونے سے ایک ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ ہوا ، معیشت میں بہتری سے سٹاک ایکس چینج میں مسلسل استحکام آ رہا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا کے واجبات کے ادائیگی کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ میڈیا کو 891 ملین روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں اور وزیر اعظم نے 29 ملین روپے کے باقی ماندہ واجبات 24 گھنٹوں میں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں450 ارب روپے مالیت کی قیمتی اراضی وا گزار کرائی جو با اثر اشرافیہ کے زیر قبضہ تھی۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سری نگر ہائی وے پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے شجر کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو کچی آبادیوں کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست کو ملک کا 73 واں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلی دفعہ ایسا لیڈر ملا جس کا اپنا کوئی ذاتی کاروبار نہیں قومی مفاد اس کی سب سے اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا دنیا نئی ایڈجسٹمنٹ کی طرف گامزن ہے بحیثیت خود مختار مملکت کے قومی مفاد کو ہر سطح پر مقدم رکھا جائے گا۔ انہون نے کہا کہ اقتصادی بہتری مصنوعی ریل پیل پر نہیں بلکہ مستحکم اشاریوں پر ہی دیپا رہ سکتتی ہے، ماضی کے حکمرانوں نے غیر موثر پالیسیوں کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچایا۔ وزیر اطلاعات نے ایک سول کے جواب میں کہا کہ مریم نوز کو نیب نے خریدی گئی اراضی سے متعلق پوچھنے کے لئے بلایا تھا اور وہ جواب دینے کے لئے پوری بارات لیکر پہنچ گئیں اور جو کچھ انہوبن نے کیا وہ سب نے دیکھ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج مریم نوز کے گروپ کے لوگ اکٹھے ہوئے کل شہباز شریف کے حمایتی آجائیں گے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے میڈیا ونگ کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے یہ ڈرامہ رچایا لیکن ڈرامے رچانے سے معاملہ نہیں ٹلے گا آپ کی قیادت کو جواب دینا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 14 اگست کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کے ساتھ منائیں گے، وزیر اعظم نے جس طرح مسئلہ کشمیر کا اجاگر کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ، جاری محاصے، لاک ڈائون اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت کشمیر کو دوسری ترجیح نہیں بنائیں گے کشمیر ہماری ترجیح نمبر ون رہے گی۔








