پاکستان کی بھارتی شہر بنگلور میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نبی کریم کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی سخت مذمت ، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی شہر بنگلور میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نبی کریم کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیمیں ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور ہندوستان میں اقلیتوں کے …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی شہر بنگلور میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نبی کریم کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیمیں ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور ہندوستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی حقوق کے لئے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلاف گستاخانہ پوسٹ نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ ایسی پوسٹ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی پولیس نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اس نفرت انگیز جرم کی روک تھام کی بجائے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کم سے کم تین مظاہرین کو ہلاک کیا اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے برعکس بھارتی حکام نے انصاف فراہمی کے بجائے مسلمانوں پر توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کے جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت میں مذاہب کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم آر ایس ایس، بی کے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے واقعات سے پاکستان میں سول سوسائٹی کو شدید تشویش ہے۔ پاکستان کی سول سوسائٹی بھارت میں مسلم اقلیتی برادری کیلئے انصاف کی اپیل کرتی ہے۔ پاکستان نے بھارتی حکومت سے واقعہ کی تحقیقات اور مذہبی منافرت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور اقلیتی برادریوں بالخصوص مسلمانوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے اور اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور ہندوستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی حقوق کے لئے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں