پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے بڑے سائبر حملے کا سرغ لگا لیا،سائبر حملے میں سرکاری حکام اور فوجی عملے کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکہ دہی اور جعلسازی سمیت متعدد سائبر جرائم شامل

راولپنڈی ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے ایک بڑے سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر)نے بدھ کوایک بیان میں کہا کہ سائبر حملے میں سرکاری حکام اور فوجی عملے کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکہ دہی اور جعلسازی سمیت متعدد سائبر جرائم شامل ہیں۔بیان …

راولپنڈی ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے ایک بڑے سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر)نے بدھ کوایک بیان میں کہا کہ سائبر حملے میں سرکاری حکام اور فوجی عملے کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکہ دہی اور جعلسازی سمیت متعدد سائبر جرائم شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دشمن کے خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے سائبر سیکورٹی کے بارے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ایسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات میں مزید اضافہ کیا ہے، خامیوں کی نشاندہی اور متعلقہ سائبر سیکورٹی اقدامات بڑھانے کے حوالے سے تمام سرکاری محکموں کو ایڈوائزری بھی بھیجی جا رہی ہے۔

مزید خبریں