جڑواں شہروں میں یوم آزادی کی بھرپور تیاریاں کی گئیں

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، سرکاری اور نجی دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یوم آزادی کے دن کی خوشیاں منانے کے لیے مارکیٹ، بازاروں میںسٹالز پر قومی جھنڈے، برنٹس، بیجز ، کپڑے اور دیگر سجاوٹ سمیت یوم آزادی سے متعلقہ اشیا کی فروخت انتہائی جوش جذبے کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، سرکاری اور نجی دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یوم آزادی کے دن کی خوشیاں منانے کے لیے مارکیٹ، بازاروں میںسٹالز پر قومی جھنڈے، برنٹس، بیجز ، کپڑے اور دیگر سجاوٹ سمیت یوم آزادی سے متعلقہ اشیا کی فروخت انتہائی جوش جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ ملک بھر میں 8 اگست سے 14 اگست تک ہفتہ تقریبات یوم آزادی کا انعقاد جاری ہے ۔ہفتہ تقریبات کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں مباحثوں، تقریری و کوئز مقابلوں، سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد جبکہ تحریک آزادی کے حالات و واقعات پر لکھی گئی کتب، تصویری فن پاروں کی نمائش کے علاوہ مشاعروں کا بھی انعقاد ہو رہا ہے۔ جڑواں شہروں سیمت ملک بھر میں عوام نے اپنے اپنے رنگا رنگ انداز میں یوم آزادی منانے کے لئے تیاریاںجاری ہیں یہ سلسلہ آزادی کی صبح تک جاری رہے گا ، پورے ملک میں یوم آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قومی جھنڈوںسے سجی دکانوں کے عارضی سٹالز پر لوگوں خاص طور پر محب وطن نوجوانوں کا بہت بڑا رش دیکھنے میں آیا ہے۔ متعدد شہری خاص طور پر بچے اور نوجوان سڑک کے کنارے اسٹالز پر اپنی گاڑیوں اور موٹر بائیکس کو سجانے کے لئے جھنڈے اور سٹکرز خرید رہے ہیں۔ دکانداروں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ آزادی سے متعلقہ اشیا کی خصوصی طور پر گاڑیوں کے لئے سجاوٹ کے سامان کی فروخت آنے والے دنوں میں مزید بڑھ جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جڑواںشہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام سڑکوں پر دکانیں ، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سبز اور سفید رنگوں سے سجتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔نوجوان لڑکوں کے ایک گروپ نے کہا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں اور دیگر شہریوں کو راغب کرنے کے لئے اپنی گاڑی کو سبز اور سفید پرچم سے سجایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے خاندانوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی چھتوں کو سجانا شروع کر دیا ہے۔ایک شہری فوزیہ محمود نے بتایا کہ یوم آزادی منانے کے لئے ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد خاص طور پر نوجوان قومی جھنڈوں اور سٹکرز سے اپنے مکانات اور گاڑیاں سجانے میں مصروف ہیں ایک اور نوجوان بلال ملک نے بتایا کہ مرکزی بازاروں اور سڑکوں میں سڑک کے کنارے لگے ہوئے سٹالز قومی پرچموں سمیت مختلف چیزوں کی خریداری کے لئے توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔سپر مارکیٹ میں سڑک کے کنارے لگے سٹالز والوں نے بتایا کہ ان کے سٹالز میں شام میں بچوں اور نوجوانوں کا رش ہوتا ہے۔ ایک بچے کے ساتھ ، ایک والد نے بتایا کہ ان کے بچوں نے گھر اور کار کو سجاوٹ اور جھنڈوں سے سجایا ہے۔ مختار احمد نے کہ اگست کے آغاز سے ہی مختلف اسٹالز رش نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی کی عکاسی کرتا ہے۔ایک ٹیکسی ڈرائیور راجہ وحید نے بتایا کہ انہوں نے اپنی گاڑی پر قومی پرچم لگایا ہے۔ جی 7 روڈ پر ایک دکاندار نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی جھنڈوں اور بیجوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر موٹرسائیکل اپنی گاڑیوں پر لہرانے کے لئے جھنڈے خرید رہے ہیں۔ جی ٹین مرکز کے ایک اور قومی جھنڈے فروخت کرنے والے سٹال فروش نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فٹ پاتھوں پر اپنے سٹالوں پر دکاندار پرجوش طریقہ سے کاروبار کررہے ہیں۔ایک موٹرسائیکل سوار ارسلان علی نے بتایا کہ قومی پرچم کی فروخت کے ساتھ ہی شہریوں میں سبز اور سفید لباس کی فروخت بھی مشہور ہے۔ ایک خریدار نے کہا ، "ہم یوم آزادی کی خریداری کے لئے فٹ پاتھ سٹالز پر آرہے ہیں کیونکہ دکانوں کی نسبت سٹالز پر اشیا کی قیمتیں ارزاں ہیں۔ دوسری طرف ، کتاب فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس سال سٹکرز اور ہاتھ سے بنے سٹکرز کی بھی زیادہ مانگ ہے۔یوم آزادی میں ایک دن رہ گیا ہے تو بازاروں کو قومی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جبکہ رنگا رنگ برنٹنگ ، قومی پرچم برنٹنگز ، قائد اعظم کے پورٹریٹ اور دیگر قومی ہیروز کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ ایف ٹین کے شہری مشتاق علی نے اے پی پی کو بتایا کہ ، "جشن آزادی آزادی مبارک کے ساتھ لکھے ہوئے بیجز ، ٹوپیاں ، غبارے اور شرٹس ہر بازار میں بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔ ایک دکاندار نے کہا ، "14 اگست سے پہلے اس فروخت میں اور زیادہ تیزی آجائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتی ہے جو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن بنانے کے لئے دی گئیں۔”یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یوم آزادی کی اہمیت یاد دلائیں۔ ہمیں قائداعظم کا شکر گذار ہونا چاہئے جنھوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور ہمیں پاکستان دیا۔ یوم آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں 8 اگست سے 14 اگست تک ہفتہ تقریبات یوم آزادی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ تقریبات کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں مباحثوں، تقریری و کوئز مقابلوں، سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد جبکہ تحریک آزادی کے حالات و واقعات پر لکھی گئی کتب، تصویری فن پاروں کی نمائش کے علاوہ مشاعروں کا بھی انعقاد جاری ہے جس میں تحریک آزادی کے ہیروز کو سلام پیش کیا جائے گا۔اسی طرح نظریہ پاکستان کونسل نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے محتلف پروگرام مرتب کی ہے تصویری نمائش،ملی نغموں کا مقابلہ، پرچم کشائی اور دیگر پروگرام شامل ہیں۔ان تقریبات میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک آزادی کی مختلف پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا جائے گا جنہوں نے سامراجی قوتوں سے بر صغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلا کر ایک آزاد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شکل میں مملکت خدادا پاکستان کی بنیاد رکھی۔ملک بھر میں عوام نے اپنے اپنے رنگا رنگ انداز میں یوم آزادیس منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں یہ سلسلہ آزادی کی صبح تک جاری رہے گا۔ سرکاری اور نجی عمارتوںکو چراغاں کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچموں کی ہر سو بہار ہو گی اور فضائیں ملی نغموں کی صداؤں سے گونجیں گی۔ گلی محلوں اور تجارتی مراکز مین قومی پرچموں، بینرز، بیجز کے خصوصی سٹال سج گئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں، دکانوں اور مارکیٹوںکو سجا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پوری پاکستانی قوم( آج ) جمعہ کو 14 اگست کو وطن عزیزکا 73 واں یوم آزادی روایتی و ملی جوش و جذبے اور جدوجہد آزادی اپنے پرکھوںکی عظیم قربانیوں کی یادکو تازہ رکھنے کے عزم کے ساتھ منائے گی۔

مزید خبریں