اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد یہ سال معاشی ترقی کا سال ہے،وزیر اعظم خود تعمیراتی شعبے کے لیے میٹنگ چیئر کرتے ہیں، برآمدات کے بڑھنے کی شرح کورونا سے پہلے کی صورت حال پہ واپس آگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کہی۔اسد …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد یہ سال معاشی ترقی کا سال ہے،وزیر اعظم خود تعمیراتی شعبے کے لیے میٹنگ چیئر کرتے ہیں، برآمدات کے بڑھنے کی شرح کورونا سے پہلے کی صورت حال پہ واپس آگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کہی۔اسد عمر نے یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں جھنڈا لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے بعد امریکا کی معیشت 32 فی صد کم ہو گئی،کورونا کے بعد برطانوی معیشت 20 فی صد سکڑ گئی،کورونا کے بعد یہ سال معاشی ترقی کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود تعمیراتی شعبے کے لیے میٹنگ چیئر کرتے ہیں، اسد عمر نے کہا کہ بہت برسوں سے کئی شعبوں میں بیک وقت ترقی ہونی ہے،شکر ہے خدا کا یہ پاکستان میں کورونا کی شدت کم رہی ،جب تک ماسک نہیں پہنیں گے یہ مرض ختم نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ شکر ہے خدا کا کہ ٹیکس آمدن کورونا سے پہلے کی صورت حال پہ واپس آئی،برآمدات کے بڑھنے کی شرح کورونا سے پہلے کی صورت حال پہ واپس آگئی، برطانیہ کی معشیت بیس جبکہ امریکہ کی تیس فیصد کم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلکل واضح ہیں کہ آئندہ سال ملک میں ترقی ہو گی۔ آئندہ ہفتے تمام شراکتداروں کو ایوان میں مدعو کریں سب کے تحفظات سنیں گے، آئندہ دو سے تین سال میں اسلام آباد میں ترقی کا بوم آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری ماسک کا استعمال لازمی کریں،درآمدات میں کورونا وائرس سے پہلے والی پوزیشن پر آگئے ہیں، آئندہ سال اسلام آباد کی بحالی کا دن ہو گا۔








