گورنرشاہ فرمان کی چائنہ ونڈوسنٹرمیں جشن آزادی کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

پشاور۔13اگست (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرما ن نے چائنہ ونڈو کلچرل سنٹر پشاور میں جمعرات کے روز جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔تقریب کے آرگنائزر امجد عزیز ملک نے چائنہ ونڈو کلچرل سنٹر کے قیام اور اغراض و مقاصد پرگورنرکو بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر گورنرشاہ فرمان …

پشاور۔13اگست (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرما ن نے چائنہ ونڈو کلچرل سنٹر پشاور میں جمعرات کے روز جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔تقریب کے آرگنائزر امجد عزیز ملک نے چائنہ ونڈو کلچرل سنٹر کے قیام اور اغراض و مقاصد پرگورنرکو بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ بلاشبہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔پاکستان بنانے کی مخالفت کرنیوالے عناصر کو آج پتہ چل گیا ہو گا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد اور نیو کلیئر ریاست ہے، جہاں تمام اقلیتوں کو بھی اپنے مذاہب اور رسم ورواج کی مکمل آزادی حاصل ہے اور اقلیتوں کے تمام حقوق کا تحفظ کیاگیاہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کیاجاتاہے۔گورنرنے کہاکہ چین ہمارا حقیقی اور قابل فخر دوست ہے جو ہر خوشی اور غم میں ہمارے ساتھ ہوتا ہے ۔

مزید خبریں