صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ، لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ اور دیگر کا مسلم انسٹیٹوٹ کے زیراہتمام یوم آزادی اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ویبینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) مسلم انسٹیٹوٹ کے زیراہتمام یوم آزادی اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ویبینار جمعرات کو منعقد ہوا۔شرکاءمیں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ، لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ، ائیر مارشل مسعود اختر، چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی، میجر جنرل شاہد احمد ہشمت، سفارتکار اشتیاق حسین اندرابی، ڈاکٹر سیف ملک اور احمد قریشی شامل تھے جبکہ معروف مصنفہ …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) مسلم انسٹیٹوٹ کے زیراہتمام یوم آزادی اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ویبینار جمعرات کو منعقد ہوا۔شرکاءمیں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ، لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ، ائیر مارشل مسعود اختر، چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی، میجر جنرل شاہد احمد ہشمت، سفارتکار اشتیاق حسین اندرابی، ڈاکٹر سیف ملک اور احمد قریشی شامل تھے جبکہ معروف مصنفہ وکٹوریو شوفیلڈ اور لارڈ نذیر احمد نے برطانیہ سے ویبینار میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ ویبینار کے مقررین نے واضح کیا کہ آج ہم پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں اور یہ آزادی لاکھوں لوگوں کی قربانیوں اور قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت سے ممکن ہوئی۔ یہ ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا،دوست مایوس تھے اور دشمنوں نے قیام پاکستان میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی،بہت ساروں کا یہ خیال تھا کہ یہ ریاست قائم نہیں رہ سکے گی لیکن سب اندازے غلط ثابت ہوئے اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک روشن ستارے کی طرح نمودار ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار دیکھتے ہیں تو اس آزادی کی قدر ہوتی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ بہت لمبی ہے لیکن گزشتہ سال 5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے برخلاف بھارت نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے کشمیر کو ضم کر لیا۔اسکالرز اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلیوں پر مسلسل اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔بیشتر ممالک بھارت کے ساتھ جڑے معاشی مفاد کی وجہ سے کشمیریوں کے اصولی موقف کا ساتھ نہیں دیتے۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں اقوام عالم میں ممتاز حیثیت سے کھڑا ہے اگرچہ پاکستان کا امن خراب کرنے اور اس کی سالمیت پر دشمن عناصر حملہ آور ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان نے اہم اسٹریٹیجک اور دفاع کی قابلیت حاصل کرکے اپنی قومی سلامتی کو مضبوط بنا لیا ہے۔ بھارت ایک گھناﺅنی سازش رچا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو کم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ہندوﺅں کو آباد کر رہا ہے اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کو ایک ہندو اکثریتی ریاست بنا لیا جائے۔ یہ سامراجی رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیری پر عزم ہیں کہ اس نوآبادیاتی سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ویبینار کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پوری قوم یکجان ہو کر کشمیریوں کے بیہمانہ قتل اور اس ظلم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائے اور کشمیریوں کی شہریت کے حقوق غصب ہونے، املاک پر قبضہ، روزگار اور تعلیم سے محرومی کی مخالفت کریں۔ فاشسٹ ہندوتوا نظریہ کے علمبردار کشمیریوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے در پے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں