پاکستان کا وجود بہت بڑی نعمت ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے اور ان پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ”اے پی پی ٹی وی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود بہت بڑی نعمت ہے اور اس کا احساس ہمیں بھارت میں سینکڑوں سال قدیم بابری مسجد کو رام مندر میں تبدیل کرنے پر پہلے سے زیادہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جشن یوم آزادی کے موقع …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود بہت بڑی نعمت ہے اور اس کا احساس ہمیں بھارت میں سینکڑوں سال قدیم بابری مسجد کو رام مندر میں تبدیل کرنے پر پہلے سے زیادہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بڑی قربانیاں دے کر ہم نے پاکستان حاصل کیا، اس وقت بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے اور ان پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ان حالات میں پاکستان کا وجود بہت بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی کورونا وائرس کا شکار رہے ہیں، اس لئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اس سال چودہ اگست کے موقع پر لال حویلی کے سامنے جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حسب روایت اس سال جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی بھی نہیں ہوگی۔

مزید خبریں