وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ہر ادارے کو سیاسی رنگ دیا،گاڑیوں میں پتھر بھر کر لائے گئے،انہوں نے نیب نہیں پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا،1997ءمیں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پورے پنجاب سے گلو بٹ بلوائے گئے،ن لیگ پر تو غداری کا مقدمہ بننا چاہیے،پیپلزپارٹی تمام صوبوں میں فارغ ہو چکی ہے، …

راولپنڈی ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ہر ادارے کو سیاسی رنگ دیا،گاڑیوں میں پتھر بھر کر لائے گئے،انہوں نے نیب نہیں پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا،1997ءمیں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پورے پنجاب سے گلو بٹ بلوائے گئے،ن لیگ پر تو غداری کا مقدمہ بننا چاہیے،پیپلزپارٹی تمام صوبوں میں فارغ ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی نظریے سے ہٹ گئی یہی وجہ ہے کہ میں نے بھی اس کو چھوڑ دیا، بلاول کے آنے کے بعد بھی کوئی عوامی رسپانس نہیں ملا،پیپلز پارٹی کم بیک نہیں کر سکے گی،اندرون سندھ میں جاو¿ تو دل خون کے آنسو روتا ہے،سندھیوں کا استحصال کیا گیا ہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت بیس فیصد بھی نہیں رہی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے دھمیال رکھ جنگل میں پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔غلام سرور خان نے اس موقع پر شجر کاری مہم کے مطابق پودا بھی لگایا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو درخت بھی تقویت بخشتا ہے، جرمنی میںتیس فیصد جنگل موجود ہیں، پاکستان میں 4.5 فیصد جنگل ہے ،درخت انسان کا بہترین دوست ہو سکتا ہے ، ناروے میں درخت اپنا ہوتا ہے مگر آپ اسکو کاٹ نہیں سکتے ، پھلدار درخت لگائے جائیں اور اپنی زندگی میں ایک ٹارگٹ ضرور رکھیں،گھر میں جتنے افراد ہوں اتنے درخت ضرور لگائیں۔

مزید خبریں