اسلام آباد۔یکم ستمبر(اے پی پی )جاپان کے سابق وزیراعظم شینزوایبے نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے، منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کے حوالے سے اچھے تاثرات پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ، شینزو ایبے نے کہا کہ توقع کرتے …
جاپان کے سابق وزیراعظم شینزوایبے نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ، توقع ہے کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے ، شینزو ایبے

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم ستمبر(اے پی پی )جاپان کے سابق وزیراعظم شینزوایبے نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے، منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کے حوالے سے اچھے تاثرات پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ، شینزو ایبے نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے ، شینزو ایبے 2012ءسے جاپان کے وزیراعظم تھے جنہوں نے چند روز قبل صحت کے مسائل کی وجہ سے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں ان کی صحت اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ شینزو ایبے کی قیادت میں پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے۔








