اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 498 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی …
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 498 افراد میں وائرس کی تصدیق، 7 مریض جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 268 ہو چکی ہے، این سی او سی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 498 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23ہزار 218کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 155، پنجاب میں 8 ہزار 725، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 285، اسلام آباد میں 2 ہزار 844، بلوچستان میں 807، گلگت بلتستان میں 301، آزاد کشمیر میں 101 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 268 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹی لیٹرز پر 90 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 8 ہزار 909 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 306، بلوچستان میں 13 ہزار 45، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 948، اسلام آباد میں 15 ہزار 714، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 414، پنجاب میں 97 ہزار 44 اور سندھ میں 1 لاکھ 30 ہزار 41 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 335 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 420 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مریض ہسپتال سے باہر جاں بحق ہونے۔ پنجاب میں 2 ہزار 206 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 255 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا. ،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 143. گلگت بلتستان میں 71 اموات ہوئی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا. جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک مریض فوت ہوا ہے. اب تک ملک بھر میں 27 لاکھ 7 ہزار 470کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 50 مریض زیر علاج ہیں۔








