ایشیائی آئل مارکیٹ میںخام تیل کے نرخوں میں کمی

سنگاپور ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ رواں ہفتے خام تیل کے بڑے پیداواری ممالک کے اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کمی کے ممکنہ فیصلے بارے پائی جانے والی چہ مگوئیاں اور سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر میں ترسیل کیلئے معاہدے …

سنگاپور ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ رواں ہفتے خام تیل کے بڑے پیداواری ممالک کے اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کمی کے ممکنہ فیصلے بارے پائی جانے والی چہ مگوئیاں اور سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر میں ترسیل کیلئے معاہدے 9 سینٹ کی کمی سے 45.84 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ترسیل کے سودے 19 سینٹ کی کمی سے 47.16 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

Leave a Reply