اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا دونوں قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا کردار بے مثال تھا۔ امیر کویت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان نے ایک عظیم بھائی کو کھو دیا …
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا دونوں قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا کردار بے مثال تھا،سیّد ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا دونوں قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا کردار بے مثال تھا۔ امیر کویت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان نے ایک عظیم بھائی کو کھو دیا ہے اور امت مسلمہ حکمت کے ستون اور حقیقی وژن سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر کویت کا دونوں قوموں کو قریب لانے کا کردار بے مثال تھا اور یہ خلاءکبھی پُر نہیں ہو گا۔








