افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ سے ملاقات خوش گوار رہی،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ سے ان کی ملاقات خوش گوار رہی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری نہایت دلچسپ گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ ماضی سیکھنے کیلئے تو ایک انمول استاد ہے مگر اس میں زندہ رہنا ممکن نہیں ہے، …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ سے ان کی ملاقات خوش گوار رہی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری نہایت دلچسپ گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ ماضی سیکھنے کیلئے تو ایک انمول استاد ہے مگر اس میں زندہ رہنا ممکن نہیں ہے، ہمیں بہرحال مستقبل پر نگاہ رکھنا ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے عبداﷲ عبداﷲ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔

مزید خبریں