واشنگٹن۔2اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہےجس کے بعد صدر اور خاتون اول دونوں نے خود کو قربنطینہ کر لیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کا اور ان کی اہلیہ میلانیا کا کووڈ۔19 کا ٹیسٹ مثبت ایا ہے۔قبل ازیں کی مشیر اور …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

مزید خبریں
واشنگٹن۔2اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہےجس کے بعد صدر اور خاتون اول دونوں نے خود کو قربنطینہ کر لیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کا اور ان کی اہلیہ میلانیا کا کووڈ۔19 کا ٹیسٹ مثبت ایا ہے۔قبل ازیں کی مشیر اور قریبی ساتھی ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صدر اور ان کی اہلیہ میلانیا کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے۔ہوپ ہکس منگل کوریاست اوہائیو میں منعقد ہونے والے مباحثے میں شرکت کرنے والے ان اہلکاروں میں تھیں جو صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے طیارے ایئر فورس ون پر موجود تھے۔اس کے بعد بدھ کو وائٹ ہاوس کے نمائندوں کے مطابق وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے ہیلی کاپٹر میرین ون میں بھی سوار ہوئی تھیں۔ 31 سالہ ہوپ ہکس صدر کی ٹیم میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی سب سے قریبی اہلکار ہیں۔ہوپ ہکس میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد اپنی تازہ ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں اور انھوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔فاکس نیوز کوانٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اور خاتون اوّل ہوپ ہکس کے ساتھ کافی وقت گزار چکے ہیں۔ہوپ ہکس نے صدر کے ہمراہ ریاست منی سوٹا میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں بھی شرکت کی۔وائٹ ہاو¿س ایسے تمام اہلکاروں اور مشیروں کے کورونا ٹیسٹ کرتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صدر ٹرمپ سے رابطے میں آتے ہیں۔ٹرمپ کو ماسک پہننا پسند نہیں اور سرکاری تقاریب میں لی گئی زیادہ تر تصاویر میں انھیں ماسک اور سماجی دوری اختیار کیے بغیر اپنے ٹیم کے اہلکاروں یا دیگر افراد کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔بلومبرگ نیوز کے مطابق منی سوٹا سے واپسی پر ہوپ ہکس میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں اور انھیں اسی وقت طیارے میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ہوپ ہکس نے ماضی میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کی ترجمان طور پر کام کیا اور ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ ان کی کمیونیکیشنز ڈائریکٹر بن گئی،اگرچہ مارچ 2018 میں انھوں نے استعفیٰ دے کر فاکس نیوز میں ملازمت اختیار کر لی تھیں لیکن رواں برس فروری میں وہ وائٹ ہاوس لوٹ آئیں۔اس سے قبل وائٹ ہاوس کے متعدد اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔








