پشاور۔2اکتوبر (اے پی پی): گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے وکلا نہ صرف عدالتی نظام کا اہم حصہ ہیں بلکہ معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز انصاف لائرز فورم کے ایک نمائندہ وفد سے گورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع پرآئی ایل ایف کے نمائندہ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو موثر عدالتی …
انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے وکلا معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،شاہ فرمان

مزید خبریں
پشاور۔2اکتوبر (اے پی پی): گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے وکلا نہ صرف عدالتی نظام کا اہم حصہ ہیں بلکہ معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز انصاف لائرز فورم کے ایک نمائندہ وفد سے گورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع پرآئی ایل ایف کے نمائندہ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو موثر عدالتی نظام سمیت وکلا کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلات اور تجاویز فراہم کیں۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کے بغیرترقی نہیں کرسکتا اور وکلا برادری پرزوردیا کہ وہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ وکلا کے مثبت کردار کے بغیر فوری انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔ وفد میں انصاف لائرزفورم کے صوبائی صدر سعداللہ خان مروت، مرکزی آرگنائزر شاہ فیصل الیاس،تاجدارفیصل خان، امجدنواز،محمدانعام یوسفزئی اور دیگر شامل تھے۔








