نواز شریف پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں ، اس پیسے سے ہم پاکستان میں ہسپتال بنائیں گے تاکہ آپ کا علاج یہاں ہو،علی نواز اعوان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں ، اس پیسے سے ہم پاکستان میں ہسپتال بنائیں گے تاکہ آپ کا علاج یہاں ہو، کرپشن بچانے کے لئے کرپٹ بھائی بھائی بن گئے ہیں، ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے ڈومیسائل کی عزت بنائیں …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں ، اس پیسے سے ہم پاکستان میں ہسپتال بنائیں گے تاکہ آپ کا علاج یہاں ہو، کرپشن بچانے کے لئے کرپٹ بھائی بھائی بن گئے ہیں، ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے ڈومیسائل کی عزت بنائیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کوملازمت میں کوٹہ لے کر دیں گے ، اسلام آباد کیلئے وافر مقدار میں پانی موجود ہے۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد جی سیون ، جی ایٹ انڈر پاس کا افتتاح کرنے کے بعداس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان بتائے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیلئے رقم کہاں سے حاصل کی اور باہر کیسے منتقل کی؟ میاں صاحب لوگوں کو اکسانے کی بجائے اپنے بچوں اور بھتیجوں کو پاکستان لائیں، نواز شریف جب قید میں تھے تو ہر بیماری کا ناٹک کرتے تھے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ جب انکو حکومت ملتی ہے تو گلے میں پڑتے ہیں، ہم انکو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے ہم قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس چاہتے ہیں۔علی نواز اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف باتیں کرنا جانتی ہیں ، میاں صاحب عوام کو نکالنے کی بجائے خود بچوں سمیت واپس آئیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے ڈومیسائل کی عزت بنائیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کوملازمت میں کوٹہ لے کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ60سال میں اسلام آباد میں پانی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، 1962 میں اسلام آباد میں ڈیم بنا جو راولپنڈی کو پانی فراہم کرتا ہے اسلام آباد کیلئے خانپور اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جا تا ہے اس وقت اسلام آباد کیلئے وافر مقدار میں پانی موجود ہے۔