اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام تک معیاری اور مصدقہ معلومات کی فراہمی بہت اہم ہے، وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وہ بدھ کو پیمرا ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیمرا نے مانیٹرنگ کا اعلی اور معیاری میکانزم …
عوام تک معیاری اور مصدقہ معلومات کی فراہمی بہت اہم ہے، وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی، وزیر اطلاعات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام تک معیاری اور مصدقہ معلومات کی فراہمی بہت اہم ہے، وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وہ بدھ کو پیمرا ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیمرا نے مانیٹرنگ کا اعلی اور معیاری میکانزم قائم کیا ہے، متعلقہ وزارت ہونے کے باعث پیمرا کے ساتھ ہمارا رابطہ اور اشتراک بہت اہم ہے، یہ رابطہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور معلومات کے تبادلے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیمرا احسن انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، امید ہے وقت کیساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ھو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواد کو سامنے لایا جائے جو ہماری ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مطابق اور عوامی و ملکی مفاد میں ہو، امید ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی خلوص اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے گا تاکہ اس سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان کے عوام مطمئن رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرے۔اس سے قبل وزیر اطلاعات کو چیئرمین پیمرا کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اطلاعات نےاس موقع پر پیمرا مانیٹرنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔








