وزارت انسانی حقوق نے بچوں سے زیادتی بارے آگاہی پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، وفاقی وزیرشیریں مزاری

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے مہر آباد، بری امام، شاہ اللہ دتہ، گولڑہ، ترنول، سیدپور، سوہان، مسلم کالونی، آئی نائن، آئی ٹین سمیت اسلام آباد میں بچوں کے …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے مہر آباد، بری امام، شاہ اللہ دتہ، گولڑہ، ترنول، سیدپور، سوہان، مسلم کالونی، آئی نائن، آئی ٹین سمیت اسلام آباد میں بچوں کے تحفظ کے بارے 15 مشترکہ انٹریکٹو سیشنز منعقد کیے، اس ضمن میں ایک اور مرحلہ جلد شروع ہوگا۔