چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 756 کیس، 13 اموات رپورٹ ، 31 ہزار 862 ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 756 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 11 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 756 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 11 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 862 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 234, پنجاب میں 11 ہزار 601, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 337, اسلام آباد میں 4 ہزار 832, بلوچستان میں 859,گلگت بلتستان میں 270، آزاد کشمیر میں 729 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 395 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 77 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 209 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 258, بلوچستان میں 15 ہزار 599, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982، اسلام آباد میں 17 ہزار 681, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 464، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 237 اور سندھ میں 1 لاکھ 40 ہزار 997 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 614 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 566 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 277 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 264 اموات،اسلام آباد میں کل 191 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 80 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 39 لاکھ 75 ہزار 596 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 796 مریض زیر علاج ہیں۔