نرسز اور لیڈی ہیلتھ ورکرزسے معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لئے جائیں گے،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ نرسز اور لیڈی ہیلتھ ورکرزسے معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لئے جائیں گے۔ جمعرات کو نرسز سے مذاکرات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نرسز کے تمام مطالبات سن لئے ہیں جنہیں افہام و تفہیم سے حل کر لیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نرسز نے …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ نرسز اور لیڈی ہیلتھ ورکرزسے معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لئے جائیں گے۔ جمعرات کو نرسز سے مذاکرات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نرسز کے تمام مطالبات سن لئے ہیں جنہیں افہام و تفہیم سے حل کر لیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نرسز نے جومطالبات ہمارے سامنے رکھے ہیں میں نےانہیں نوٹ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرےآنے کا مقصد یہی تھاکہ ان کی بات سُنی جائے اور دیکھا جائے کہ وہ یہاں آکر خود کو بھی تکلیف میں ڈال رہی ہیں جبکہ انہوں نے راستہ بھی روکا ہوا ہے۔معاون خصوصی برائےقومی صحت نے کہاکہ اس معاملے پر میں نےتمام تفصیلات حاصل کر لی ہیں اور اس سسلسلہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات پہلے بھی ہوئی ہے اور اب دوبارہ بھی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے مجھے عثمان بزدار سے بات کرنے کا کہا گیاہے تاہم معاملہ حل کرنے کی کوشش جاری ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نرسز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات درست یا غلط ہونے کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کر رہے ہیں اور اس میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کون کون سے مطالبات ایسے ہیں جن پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔