پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6.70 بلین روپے کے سودے طے پائے

158
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.70 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 23283 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2901 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.78 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.07 بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 1.74 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 111.67 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 9.40 ملین روپے رہی۔