حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہاہے کہ حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عالمی برادری بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ہفتہ کو آزاد کشمیر کے 73 …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہاہے کہ حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عالمی برادری بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ہفتہ کو آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وفاقی وزیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جرات مندانہ جد وجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں کشمیری نوجوان حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے آبا واجداد کی طرح پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپردِ خاک کرتے ہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو روندتے ہوئے گزشتہ سال 5 اگست کو قابل مذمت اقدامات اٹھائے، بھارت لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دے رہا ہے۔علی امین گنڈاپورنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل اور سفیرکے طورپر کشمیریوں کے حقوق کی آوازدنیا بھر میں بلند کررہے ہیں، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کا خطاب مسئلہ کشمیر سے متعلق ان کے وژن اور پالیسی کے عکاس ہیں، حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کروایا جائے ۔