پاکستان کی مسلح افواج کی اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج نے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے 2 لاکھ سے زائد فوجی دستوں نے 28 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 قیام امن مشنوں میں …

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج نے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے 2 لاکھ سے زائد فوجی دستوں نے 28 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 قیام امن مشنوں میں اپنا حصہ لیا ہے۔ اس دوران عالمی امن کے حصول کےلئے ہمارے 158 پاکستانی پیس کیپرز نے اپنی جانوں کی بھی قربانیاں دی ہیں۔