فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا رائے شماری کے بغیرمتفقہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے،حماداظہر

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر نے کہاہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا رائے شماری کے بغیرمتفقہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ فیٹف نے پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح کے سیاسی عزم اوراہم پیش رفت کی تائید کی ہے،فیٹف کے کل کا رائے شماری کے بغیر متفقہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔انہوں …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر نے کہاہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا رائے شماری کے بغیرمتفقہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ فیٹف نے پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح کے سیاسی عزم اوراہم پیش رفت کی تائید کی ہے،فیٹف کے کل کا رائے شماری کے بغیر متفقہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ میں ووٹنگ کا طریقہ کاراختیارنہیں کیاگیاہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ بدقسمتی سے بعض حلقوںکی جانب سے رائے شماری میں حصہ نہ لینے اورمنفی ووٹنگ کے حوالہ سے غلط اوربے بنیادمعلومات پھیلائی جارہی ہے۔فیک نیوزمیں جن ممالک کاذکرکیا گیاہے وہ فیٹف کے ارکان ہی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ فیٹف کے حوالہ سے پاکستان کووسیع تربین الاقوامی حمایت حاصل ہے۔