اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے آزاد جموں و کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہفتہ کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی …
کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے آزاد جموں و کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہفتہ کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں مسلح بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزریوں اور بربریت کا نوٹس لینا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عالمی برادری پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف کشمیریوں کا سفیر اور وکیل بن کر تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری نوجوان حق خودارادیت کیلئے اپنے آباو اجداد کی طرح بھارتی افواج کے سامنے ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ ان کی آزادی کی تحریک ایک دن ضرور کامیاب ہو گی۔








