وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے اس دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر خارجہ نے افعان حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے اس دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر خارجہ نے افعان حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔ وزیر خارجہ نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔