پولیوورکرز ہمارے اصلی ہیرو ہیں جو ہمارے بچوں کو سال بھر اس بیماری سے بچاتے ہیں،معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پولیوورکرز ہمارے اصلی ہیرو ہیں جو ہمارے بچوں کو سال بھر اس بیماری سے بچاتے ہیں۔ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے پاکستانی پولیو ورکرز کو سلام پیش کیا ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے ہفتہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پولیوورکرز ہمارے اصلی ہیرو ہیں جو ہمارے بچوں کو سال بھر اس بیماری سے بچاتے ہیں۔ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے پاکستانی پولیو ورکرز کو سلام پیش کیا ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے ہفتہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس ورلڈ پولیو ڈے پر ہمارے پولیو ورکرز کا احترام کریں ، یہ وہ اصلی ہیرو ہیں جو ہمارے بچوں کو سال بھر اس بیماری سے بچاتے ہیں ۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔