اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ بی جے پی، ہندوتوا اورآر ایس ایس کے انتہا پسندانہ ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپربھارت کے شہرممبئی کے ایک رہائشی منصوبہ میں مسلمانوں کے حوالہ سے تعصب پرمبنی اشتہار، جس میں کہاگیاہے کہ جانوروں اورمسلمانوں کو داخلہ کی اجازت نہیں …
انتہا پسندانہ ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے، ڈاکٹرعارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ بی جے پی، ہندوتوا اورآر ایس ایس کے انتہا پسندانہ ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپربھارت کے شہرممبئی کے ایک رہائشی منصوبہ میں مسلمانوں کے حوالہ سے تعصب پرمبنی اشتہار، جس میں کہاگیاہے کہ جانوروں اورمسلمانوں کو داخلہ کی اجازت نہیں پراپنے تبصرہ میں صدرمملکت نے کہاکہ اکیسویں صدی میں اس طرح کے تعصب کو بھارت میں ریاستی حمایت حاصل ہے۔صدرمملکت نے کہاکہ بی جے پی، ہندوتوا اورآر ایس ایس کے انتہا پسندانہ ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی اس کی اجازت دے سکتا ہے۔








