اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزارت امور کشمیر کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی ورچوئل تقریری مقابلہ پیرکو ہوگا۔وفاقی وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپورنے اتوارکوبتایا کہ تقریری مقابلے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہے ، اس تقریری مقابلے میں دنیا بھر سے 29 مقررین شرکت کریں گے، انہوں نے کہاکہ 11 مقررین کا تعلق پاکستان اور آزاد کشمیر کی مختلف …
یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی ورچوئل تقریری مقابلہ پیرکو ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزارت امور کشمیر کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی ورچوئل تقریری مقابلہ پیرکو ہوگا۔وفاقی وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپورنے اتوارکوبتایا کہ تقریری مقابلے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہے ، اس تقریری مقابلے میں دنیا بھر سے 29 مقررین شرکت کریں گے، انہوں نے کہاکہ 11 مقررین کا تعلق پاکستان اور آزاد کشمیر کی مختلف یونیورسٹیوں سے ہے، ہر مقرر کو دس دس منٹ کا ٹائم دیا جائے گا اورتین رکنی جیوری اس مقابلے کے کامیاب مقررین کا فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ورچوئل انٹرنیشنل ڈیکلیمیش کانٹیسٹ کی افتتاحی تقریب انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں ہو گی








