نواز شریف کے قومی اداروں کے خلاف بیانات کے بعد پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،وزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیانیہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ان کے قومی اداروں کے خلاف نامناسب بیانات سے پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، نواز شریف کوئی انقلابی لیڈر نہیں ہیں وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے ہیں، وہ بدعنوانی کرنے کیلئے خودمختاری چاہتے ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیانیہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ان کے قومی اداروں کے خلاف نامناسب بیانات سے پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، نواز شریف کوئی انقلابی لیڈر نہیں ہیں وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے ہیں، وہ بدعنوانی کرنے کیلئے خودمختاری چاہتے ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں اور کئی کیسز میں مفرور ہیں، انہیں چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے بدعنوانی مقدمات کا سامنا کریں۔ علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بدعنوان عناصر کا گروپ ہے، ان لوگوں کو غلط کاریوں اور قومی خزانے کی رقم کو ناجائز استعمال کرنے پر قانون کے سامنے جوابدہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مختلف گروپس میں تقسیم ہو گئی ہیں اور وہ عوامی اجتماعات سے کچھ حاصل نہیں کر سکیں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کسی صورت میں بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں دے گی اور وزیراعظم عمران خان پی ڈی ایم رہنمائوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔