اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی پالیسیوں اور پروگرامز سے اختلاف سمجھ آتا ہے لیکن یہ قومی اداروں کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ملک دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے ملک مخالف بیانیے پر عمل پیرا ہیں، بھارت کے بیانیے کو فروغ دینے اور قومی اداروں پر تنقید کرنے والوں کے …
اپوزیشن کا حکومت سے اختلاف سمجھ آتا ہے، یہ قومی اداروں کو کیوں نشانہ بنا رہی ہیں،بھارت کے بیانیے کو فروغ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی پالیسیوں اور پروگرامز سے اختلاف سمجھ آتا ہے لیکن یہ قومی اداروں کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ملک دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے ملک مخالف بیانیے پر عمل پیرا ہیں، بھارت کے بیانیے کو فروغ دینے اور قومی اداروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئٹہ جلسہ بھی فلاپ شو ہے، ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے بیانیے کو سیاسی اور حکومت مخالف رکھیں، عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جو جنرل اور ججز نواز شریف کی پتلی میں جان ڈالتے تھے وہ مریم نواز سمیت دیگر اپوزیشن رہنماﺅں کیلئے معتبر تھے اور جنہوں نے ان کی بدعنوانیوں میں ساتھ نہیں دیا وہ حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں، اپوزیشن جماعتیں معاملے کو اس حد تک رکھیں جسے سنبھالا جا سکتا ہو، مسلسل قومی اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت کرنا سب کیلئے مشکل ہو گا، میرے خیال میں قومی اداروں پر وار کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔








