اقوام متحدہ ۔26اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے وسطی افریقی ملک کیمرون میں ایک سکول پر خوفناک حملے کی مذمت کرتے ہوءے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر ہونے والے حملے بچوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے کیمرون کے شہر کومبا …
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی کیمرون سکول پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔26اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے وسطی افریقی ملک کیمرون میں ایک سکول پر خوفناک حملے کی مذمت کرتے ہوءے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر ہونے والے حملے بچوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے کیمرون کے شہر کومبا کے ایک سکول پر مسلح افراد کے حملے میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کیمرون کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داران کے خلاف مکمل تحقیقات کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام مسلح گروہ شہریوں کے خلاف حملوں سے باز رہیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کا احترام کریں نیز ان کی عالمی جنگ بندی کے مطالبے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشیدگی کا شکار شمال مغربی اور جنوب مغربی خطوں میں بحرانوں کے حل اور امن و امان کے قیام کے لیے جامع مذاکرات کے عمل کی حمایت کرے گا۔ واضح رہے کہ کیمرون کے شہر کومبا کے ایک سکول میں مسلح افراد کے حملے میں 8 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔








