ہری پور۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے خان پورکے علاقے گرم تھون اورکوٹیڑامیں 11کروڑ58لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع سے آئندہ70سے80برسوں کے لیے بجلی وگیس سے متعلق مسائل کاخاتمہ کریں گے آنے والی نسلوں کومسائل سے پاک ہری پوردیں گے دوسال قبل کم وولٹیج کے باعث بلب دیے کی طرح ٹمٹماتے تھے آج …
ضلع سے آئندہ70سے80برسوں کے لیے بجلی وگیس سے متعلق مسائل کاخاتمہ کریں گے، وفاقی وزیرعمرایوب خان کاتقریب سے خطاب

مزید خبریں
ہری پور۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے خان پورکے علاقے گرم تھون اورکوٹیڑامیں 11کروڑ58لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع سے آئندہ70سے80برسوں کے لیے بجلی وگیس سے متعلق مسائل کاخاتمہ کریں گے آنے والی نسلوں کومسائل سے پاک ہری پوردیں گے دوسال قبل کم وولٹیج کے باعث بلب دیے کی طرح ٹمٹماتے تھے آج پورے220وولٹیج علاقہ کے ہرگھرتک پہنچ رہے ہیں گزشتہ دس سال اقتدارمیں رہنے والے نمائندے سوتے رہے عوامی بھلائی کے لیے انھوں نے کچھ بھی نہیں کیااپنے سابقہ مختصردورمیں خان پورروڈکاکام شروع کروایاتھا جسے سابق ایم این اے نے نظراندازکیے رکھااورحال ہی میں ہم نے خان پورروڈکاکام مکمل کروایاہے مخالفین ضلع میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھتادیکھ کربوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں ہم نے اپنے سابقہ دورمیں کھلابٹ کی سڑکیں پختہ کروائیں اوراب بھی سڑکوں کی پختگی کاکام جاری ہے کوٹہڑہ، چھوئی،موہڑہ غزن،کامل پور،نجف پور،کھوئی کماں، سراہدنہ،دارتیاں، کھوئی میرا،درہ،بھمالہ، مغل آباد،پنڈگجراں،سورج گلی،چھچھ،رانی واہ،بریلہ،کلنجراورغازی سمیت دیگرمتعددعلاقوں میں اربوں روپے کے سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جبکہ70،70کروڑروپے کی لاگت سے خان پور، سرائے صالح اورگندف میں 132،132کے وی کے گریڈاسٹیشنزپربھی کام جاری ہے اور8ارب روپے کی لاگت سے220کے وی کے گریڈاسٹیشن کی تعمیر کے لیے حطارمیں جگہ حاصل کرلی گئی ہے جس کی تکمیل سے آئندہ کئی دہائیوں کے لیے ضلع سے بجلی کے جملہ مسائل کاخاتمہ ہوجائے گاوفاقی وزیرعمرایوب خان نے کہاکہ ہری پور کے عوام نے جو عزت الیکشن میں کامیابی دلواکربخشی ہے ساری زندگی اس کاشکریہ ادانہیں کرسکتاجس نے ووٹ دیاوہ بھی قابل قدراورجس نے اپناجمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ نہیں دیاوہ بھی قابل احترام ہے تمام شہریوں سے درخواست ہے اپنے علاقے کی تعمیروترقی کے لیے باہمی اختلافات بھلاکرایک ہوجائیں اورعوامی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہمارے قافلے میں شامل ہوں اتفاق واتحادکی بدولت اللہ کی مددشامل حال ہوگی کبھی مایوس نہیں کریں گے وفاقی وزیرعمرایوب خان نے کیپٹن(ر)صفدرکی جانب سے سابق صدرایوب خان پرتنقید کے حوالے سے کہاکہ فیلڈمارشل ایوب خان کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی تھی ان کے دورمیں ملک نے مثالی ترقی کی اوربیرونی دنیامیں پاکستان کاوقاربلندہواکیپٹن صفدر نے ایک عوامی لیڈرکی موت کے بعدان پرتنقید کرکے اپنی اخلاقی پستی کااظہارکیاہے میں ان کوچیلج کرتاہوں کہ اگلے الیکشن میں مقابلہ کرکے دیکھیں انھیں اپنی عوامی مقبولیت کااندازہ ہوجائے گا۔








