سرینگر ۔26اکتوبر (اے پی پی):27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کی امنگوں کے برعکس اورتقسیم برصغیر کے فارمولے اور بین الاقوامی اصولوں اورضوابط کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموںوکشمیرمیں اپنی فوجیں اتاریں۔کشمیر میڈیا سروس نے 27 اکتوبر کے سلسلے میں ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال 27اکتوبر کو …
27 اکتوبرکوبھارتی فوجیوں کی آمد کے ساتھ ہی کشمیریوں کے مصائب میں کئی گنا اضافہ ہواہے، رپورٹ

مزید خبریں
سرینگر ۔26اکتوبر (اے پی پی):27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کی امنگوں کے برعکس اورتقسیم برصغیر کے فارمولے اور بین الاقوامی اصولوں اورضوابط کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموںوکشمیرمیں اپنی فوجیں اتاریں۔کشمیر میڈیا سروس نے 27 اکتوبر کے سلسلے میں ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال 27اکتوبر کو یوم سیاہ اور یوم سوگ کے طورپر مناتے ہیں کیونکہ 1947 ءمیں اس دن بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ علاقے میں آمد کے ساتھ ہی کشمیریوں کے مصائب میں کئی گنا اضافہ ہواہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری جو 27 اکتوبر کو جموںوکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب سمجھتے ہیں وہ اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ بھارت کو یہ پیغام دیاجائے کہ وہ اپنے مادروطن پر اس کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔اس کے علاوہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصد دنیا کو کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی یاد دلانا ہے جیسے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے کشمیریوں کے حق کو تسلیم کیاگیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیاگیا ہے کہ 7 دہائیوں سے زیادہ کاعرصہ گزرجانے کے باوجودبھارت جموںوکشمیر پر اپنے غیرقانونی قبضے کو جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیاہے کہ چونکہ بھارت جبر و استبدادسے کشمیریوں کی خواہشات کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کے حل اور علاقے میں خونریزی روکنے کے لئے مداخلت کرنی چاہیے۔پاکستان کی طرح عالمی برادری کو بھی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دے رکھی ہے، بہادر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہئے ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 27 اکتوبر کویوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے اور کشمیریوں کی جائز جدوجہدکے لئے اس کی غیر متزلزل حمایت سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔








