اقتصادی اشاریےملک میں مثبت معاشی رحجانات کی عکاسی کررہے ہیں،حماداظہر

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہرنے کہاہے کہ اقتصادی اشاریےملک میں مثبت معاشی رحجانات کی عکاسی کررہے ہیں۔ پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی،کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کی قدر، صنعتی شعبہ جیسے سیمنٹ، آٹوموبائل، تعمیرات، کھادسازی اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں بڑھوتری سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ ملک میں مثبت معاشی رحجان کی صورتحال ہے اورمعیشت …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہرنے کہاہے کہ اقتصادی اشاریےملک میں مثبت معاشی رحجانات کی عکاسی کررہے ہیں۔ پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی،کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کی قدر، صنعتی شعبہ جیسے سیمنٹ، آٹوموبائل، تعمیرات، کھادسازی اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں بڑھوتری سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ ملک میں مثبت معاشی رحجان کی صورتحال ہے اورمعیشت آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محصولات اکھٹاکرنے میں اضافہ ہورہاہے جبکہ حسابات جاریہ کے کھاتے بھی فاضل ہوگئے ہیں۔