اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے فرانس میں رسول اکرم ﷺکے خاکوں کے حوالے سے موقف کو دنیائے اسلام میں بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ عالم اسلام اور عالم عرب کے اخبارات نے نمایاں شہ سرخیوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے موقف کو شائع کیا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا …
فرانس میں رسول اکرم ﷺکے خاکوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے موقف کو دنیائے اسلام میں بھرپور پذیرائی ملی، طاہر اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے فرانس میں رسول اکرم ﷺکے خاکوں کے حوالے سے موقف کو دنیائے اسلام میں بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ عالم اسلام اور عالم عرب کے اخبارات نے نمایاں شہ سرخیوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے موقف کو شائع کیا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت فرانس میں خاکوں اور ناموس رسالت کے حوالے سے عرب ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ پاکستان کے موقف کی تحسین و تائید کی جا رہی ہے۔








